Time 20 مئی ، 2024
جرائم

کراچی: شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

پولیس کے مطابق سچل میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا— فوٹو: فائل
پولیس کے مطابق سچل میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا— فوٹو: فائل

کراچی میں دو مختلف واقعات میں شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق سچل میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

 پولیس حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دو ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک دوسرے واقعے میں کورنگی زمان ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

مزید خبریں :