Time 21 مئی ، 2024
دنیا

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی: امریکی ترجمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر سرکاری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا، اس موقعے پر ہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی۔

امریکی ترجمان نے مدد فراہم کرنے کی تفصیلات سے گریز کیا تاہم کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے اپنے ہوائی جہازوں کو دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کیلئے استعمال کیا۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران پر لگائی گئی پابندیوں کیلئے بالکل معذرت نہیں کریں گے، ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :