Time 21 مئی ، 2024
جرائم

کراچی: لیاری میں بھتیجے نے دندان ساز کی دکان میں بیٹھے چچا کو قتل کردیا

مقتول کو اس کے بھتیجے کاشف نے فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزم کاشف نے چچا سلیم خان کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا: پولیس__فوٹو: جیونیوز
مقتول کو اس کے بھتیجے کاشف نے فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزم کاشف نے چچا سلیم خان کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا: پولیس__فوٹو: جیونیوز

کراچی: لیاری میں بھتیجے نے دندان ساز کی دکان میں گھس کر چچا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لیاری میں میراناکہ کے پاس فائرنگ سے سلیم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جو کہ بعد میں دم توڑگیا۔ 

پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول کو اس کے بھتیجے کاشف نے فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزم کاشف نے چچا سلیم خان کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا، مقتول سلیم کو جب نشانہ بنایا گیا وہ دندان ساز کے پاس آیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول سلیم خان سے اس کے بھائی کا پولیس کارڈ اور اسلحہ ملا ہے، مقتول کی اپنے رشتے داروں سے دشمنی چل رہی تھی، مقتول کا بھائی پولیس اہلکار ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :