Time 21 مئی ، 2024
جرائم

خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار

ملزم مقروض ہے اور اس نے قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا: پولیس/ فائل فوٹو
ملزم مقروض ہے اور اس نے قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم مقروض ہے اور اس نے قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا۔

مزید خبریں :