Time 21 مئی ، 2024
کھیل

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا

ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں جب کہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے__فوٹو: فائل
ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں جب کہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے__فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا نے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، اسکواڈ میں 2 ٹریولنگ ریزروز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں جب کہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلوی اسکواڈ ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون کے آغاز سے شروع ہو رہا ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔

مزید خبریں :