Time 21 مئی ، 2024
دنیا

دوران پرواز جہاز کے ہچکولےکھانے سے ایک مسافر ہلاک، متعدد زخمی

تھائی لینڈ: لندن سے سنگاپور  جانے والی سنگاپور  ائیرلائن کی پرواز کے دوران جہاز کے ہچکولے کھانے سے ایک مسافر  ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز میں 211 مسافر اور عملے کے 18 اراکین سوار تھے، پرواز کے دوران تھائی لینڈ کے قریب جہاز  چند منٹوں میں 37 ہزار فٹ سے 31 ہزار فٹ کی بلندی تک گر گیا۔

جہاز کے ایک مسافر نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ  جہاز اوپر کی  جانب اٹھا اور پھر  اچانک ہی  نیچےگرنے لگا، جن مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی وہ جہاز کی چھت سے جاٹکرائے۔

اس ہنگامی حلات میں جہاز کو تھائی لینڈ کے سوارنابھومی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

سنگاپور  ائیرلائن نے مسافر کی ہلاکت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی ضروری مدد کے لیے تھائی حکام سے رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :