Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے اسکولوں میں جاکر بچوں کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے اسکولوں میں جاکر بچوں کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

وزیر نارکوٹکس کنٹرول شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  اسکول چھوٹا ہو یا بڑا ہر اسکول میں جاکر بچوں کے رینڈم ٹیسٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بل سندھ کابینہ میں لایا جارہا ہے ، جس بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا اس سے پوچھ گچھ کر کے منشیات فروشوں تک پہنچیں گے ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا فوکس کرسٹل اور آئس ہے۔

مزید خبریں :