Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان  کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

 محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کےفیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔ 

اس سے قبل پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

مزید خبریں :