Time 21 مئی ، 2024
دنیا

شام کی خاتون اوّل میں خون کے کینسر کی تشخیص

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شام کی خاتون اوّل اسماء الاسد میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

شام کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  خاتون اوّل اسماء الاسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اوّل ایک خصوصی طریقہ علاج  سے گزریں گی جس میں انفیکشن سے بچنے کے لیے سماجی دوری کی ضرورت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین نے خاتون اوّل کو تمام مصروفیات روکنے کی ہدایات کر دی ہیں۔

48 سال کی اسماء الاسد کو 2018 میں چھاتی کا ابتدائی کینسر تشخیص ہوا تھا تاہم 2019 میں انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کینسر سے شفایاب ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :