Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 87 کینال پر محیط سینٹرل پارک کا افتتاح کر دیا

فوٹو: مسلم لیگ ن
فوٹو: مسلم لیگ ن 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 87 کینال پر محیط سینٹرل پارک کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔

مریم نواز نے ایل ڈی اے ایونیو ون پارک میں پودا بھی لگایا اور انفورسمنٹ اسکواڈ کو نئی موٹرسائیکلوں کی چابیاں دیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارک میں جوگنگ ٹریک، واک ویز،کڈز  پلے ایریا، اوپن جم ، بیڈمنٹن کورٹ،کیفے ٹیریا، مسجد اور روز گارڈن بنایا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ واک ویز اور سولر اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ ایل ڈی اے ایونیو ون میں رین واٹر ہارویسٹنگ،سائیکلنگ اورماڈل قبرستان بھی بنایاگیا ہے۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ اچھا انتظام ہےمگرکسی دن اچانک آکردوبارہ بھی چیک کروں گی۔

مزید خبریں :