Time 22 مئی ، 2024
جرائم

کراچی میں رینجرز کا سی ٹی ڈی سول لائنز پر چھاپا، مغوی شہری کو بازیاب کروالیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں رینجرز نےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سول لائنز پر چھاپا مار کر 19 مئی کو اٹھائے گئے شہری کو بازیاب کروا لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے سب انسپیکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار جبکہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبل اور مخبر فرار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عراق سے واپس آئے شہری کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اٹھایا تھا اور رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے طلب کیے اور پھر ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق رینجرز کے سادہ لباس اہلکاروں نے رقم ادا کی پھر  یونیفارم میں اہلکاروں نے چھاپا مار کر مغوی شہری کو بازیاب کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری کے اغوا میں تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :