22 مئی ، 2024
اسلام آباد: ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث ملزم اشتہاری بھی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ملزم نے متاثرہ بچی کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بھی بنا رکھا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ بچی کے بھائی کو بھی شیئر کیا جس کےبعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔