Time 22 مئی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جارہا ہے جب کہ تاحال اداکار جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی__فوٹو: فائل
یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جارہا ہے جب کہ تاحال اداکار جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی ایک اور مقبول ترین جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جارہا ہے جب کہ تاحال اداکار جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی، دونوں اداکار پیدائش کے لیے لندن جائیں گے اور کترینہ کیف وہیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔

واضح رہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی دسمبر 2021  میں راجستھان میں ہوئی تھی اور شادی کی تقریب خاصی پرائیویٹ تھی جس میں قریبی رشتے داروں اور چند دوستوں نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بھی ستمبر 2024 میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کی خبر پہلے بھارتی میڈیا نے دی تھی، بعدازاں اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر خبر کی تصدیق کردی تھی۔

مزید خبریں :