کھیل

لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار
فوٹو: اے ایف پی

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی بنگلا دیشی شہری تمیم رحمان کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

تمیم رحمان پر لگائےگئے الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ لنکا پریمیئر لیگ نے گرفتاری کے بعد دمبولا ٹیم کی اونر شپ کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

 لنکا پریمیئر لیگ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ لیگ کی ساکھ کو  بچانےکے لیے معاہدہ ختم کرنا ضروری تھا، اگر نئی اونر شپ نہیں ہوئی تو  دمبولا ٹیم کے معاملات  لیگ  انتظامیہ چلائےگی۔

خیال رہے کہ  لنکا پریمیئر لیگ کا پلیئرز  آکشن گزشتہ روز منعقد ہوا تھا۔ دمبولا تھنڈرز نے پلیئرز  آکشن میں پاکستان کے افتخار احمد اور حیدر علی کو خریدا تھا۔

مزید خبریں :