Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا میں رواں سال اب تک 61 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں

خیبرپختونخوا میں رواں سال اب تک 61 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں رواں سال  اب تک 61 پولیس اہلکار شہید  اور  82  زخمی ہوچکے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سب سے زیادہ 61 پولیس اہلکار شہید  اور 82 زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال 45 شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے جب کہ 58 افراد زخمی ہوئے۔

رواں سال ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 3 سیاست دان شہید  اور  2 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فورسز کے 15 اہلکار شہید جب کہ 57 زخمی ہوئے،  رواں سال اب تک ایف سی کے 13 اہلکار  شہید جب کہ 33 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں 99، شمالی وزیرستان میں 81 ، باجوڑ میں 58 افراد شہید و زخمی ہوئے۔ 

مزید خبریں :