23 مئی ، 2024
جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے ہتک عزت قانون 2024 کو پنجاب اسمبلی کو واپس بھیجنے کیلئے گورنر پنجاب کو خط ارسال کردیا ہے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھجوائے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے۔ اس کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ ہتک عزت قانون معلومات تک رسائی کے شہریوں کے حق میں بھی بڑی رکاوٹ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بل کے نفاذ سے سیاسی مفادات حاصل کرنے کا خدشہ ہے لہذا گورنر بل کو منظور کیے بغیر اسمبلی واپس بھجوا دیں۔