Time 23 مئی ، 2024
جرائم

گوجرانوالہ: ملزمان کی شہری کے منہ میں سیوریج کا پانی ڈال کر تشدد کی ویڈیو وائرل

گوجرانوالا میں ایک شخص پر مسلح افراد کے بہیمانہ تشددکی ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار شخص اور ملزمان کے درمیان پرانی دشمنی ہے اور اسی دشمنی میں ملزمان نے گوجرانوالہ کے علاقے موہلنکے چھٹہ میں شہری کے منہ میں سیوریج کا پانی ڈال کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزمان کو شہری کے منہ میں سیوریج کا پانی ڈال کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعےکا مقدمہ تھانہ احمد نگر چٹھہ میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں :