Time 23 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: سعودی عرب میں ڈانس کرنے والے کسٹمرز کو مفت کافی کی پیشکش

ویڈیو: سعودی عرب میں ڈانس کرنے والے کسٹمرز کو مفت کافی کی پیشکش
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں کسٹمرز کو مفت کافی کیلئے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

سعودی عرب میں ڈانس کرنے والے کسٹمرز کو مفت کافی کی پیشکش نے سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ لی۔

سعودی شہر ریاض میں ایک مقامی کیفے کی جانب سے اپنے کسٹمرز کیلئے دلچسپ پیشکش متعارف کروائی گئی ہے۔

کیفے مالک کی جانب سے کافی کیلئے انتظار میں کھڑے رہنے والے کسٹمرز کو ڈانس کرکے مفت کافی حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں کسٹمرز کو مفت کافی کیلئے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیفے مالک کی جانب سے یہ انوکھی پیشکش اپنے کیفے کی مشہوری کیلئے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایسی ہی مارکیٹنگ ترکیہ کے آئسکریم اسٹالز کی جانب سے بھی کی جاچکی ہے جہاں آئسکریم بیچنے والا اور کسٹمرز ایک ساتھ ڈانس کرتے ہیں اور پھر ڈانس کے بعد آئس کریم دی جاتی ہے۔

مزید خبریں :