Time 23 مئی ، 2024
کاروبار

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی، اب کتنے کا ہوگیا؟

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی، اب کتنے کا ہوگیا؟
عالمی بازار میں سونا 60 ڈالر سستا ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہے__فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6200 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 کی کمی کے بعد اب سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 5315 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 60 ڈالر سستا ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :