پاکستان

وہ پاکستانی شہر جو آج دنیا کا گرم ترین شہر رہا

وہ پاکستانی شہر جو آج دنیا کا گرم ترین شہر رہا
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد  آج 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کا گرم ترین مقام رہا۔

ملک کے بیشتر شہر  اِن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، موہن جودڑو، دادو، سبی، لاڑکانہ، نواب شاہ، ٹھٹہ، روہڑی ، خیرپور ، سکھر، نور پور تھل  اور مٹھی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موسم بے انتہا گرم ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

شدید گرمی کی وجہ س پیٹ کے امراض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، طبی ماہرین کے مطابق شہری زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کھانے پینے میں بھی احتیاط کریں۔

ملتان، سرگودھا، گوجرانوالا، بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے شہروں میں بھی گرمی اور حبس کی وجہ سے شہری بے حال ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :