Geo News
Geo News

پاکستان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع
فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم 15رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے، فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ  ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے بعد ٹیم سے ڈراپ شاداب خان بھی ٹیم میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ 15 کھلاڑیوں اور 2 ٹریول ریزرو کے ساتھ امریکا جائےگا۔ قومی ٹیم میں 5 فاسٹ بولر ، 3 وکٹ کیپرز  اور 4 آل راؤنڈر  ہوں گے۔ سلمان علی خان اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فخر زمان ، ابرار احمد، عماد وسیم، صائم ایوب، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، محمد رضوان ، عثمان خان اور  اعظم خان شامل ہوں گے۔