24 مئی ، 2024
سابق اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل پر لاہور میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
سابق اداکارہ پر حملے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زینب گاڑی پر اپنے سیلون کے سامنے رُکتی ہے، اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آتے ہیں اور فائرنگ کرکے فرار ہو جاتے ہیں، واقعے میں زینب کو 6 گولیاں لگیں،
اپنے بیان میں زینب جمیل نے کہا کہ اُسے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں، سیلون پر دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا تھا، ملزمان کو نہیں جانتی لیکن ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے
پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب جمیل نے اپنے خاوند پر بھی شبہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ ان میں دو سال سے اختلافات چل رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کا جلد ہی سراغ لگا لیا جائے گا۔