Time 24 مئی ، 2024
پاکستان

لو کے تھپیڑے، آگ اگلتی زمین، قہر برساتا سورج، پاکستان میں آج کہاں کتنی گرمی ہوگی؟

لو کے تھپیڑے، آگ اگلتی زمین، قہر برساتا سورج، پاکستان میں آج کہاں کتنی گرمی ہوگی؟
 سندھ اور پنجاب کے اکثر اضلاع میں شدید ترین گرمی ہے جب کہ دادو اور موہن جو دڑو میں آج بھی پارا نصف سنچری کرے گا/ فائل فوٹو

لو کے تھپیڑے، آگ اگلتی زمین، قہر برساتا سورج، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔

 سندھ اور پنجاب کے اکثر اضلاع میں شدید ترین گرمی ہے جب کہ دادو اور موہن جو دڑو میں آج بھی پارا نصف سنچری کرے گا۔ 

اس کے علاوہ نواب شاہ، سکھر اور حیدرآباد میں 46 سے 48 ڈگری تک متوقع ہے۔

لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آبادا ور سرگودھا کے عوام کو بھی مزید شدید گرم موسم کا سامنا کرنا ہوگا۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43، اسلام آباد اور پشاور میں 41 ڈگری رہے گا جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری اور شدت 42 ڈگری جیسی ہوگی۔

 با لائی خیبر پختونخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :