Time 24 مئی ، 2024
کاروبار

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا
کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرانے کے لیے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔

کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا ہے۔

کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے 7 سال کے ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، کمپنی نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن چارجز 3.48 روپے، ڈسٹری بیوشن چارجز  3.84 روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس چارچز 0.42 پیسے اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی ہے۔

مزید خبریں :