کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے پاکستانی اسکواڈ کی تشکیل آخری مراحل میں داخل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے پاکستانی اسکواڈ کی تشکیل آخری مراحل میں داخل
فوٹو: فائل

سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ کے لیے قومی اسکواڈ کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹبالرز کے نام فائنل کرلیے، قومی فٹبال ٹیم کے لیے 9 ڈائسپورا پلیئرز کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

ڈنمارک میں مقیم عبدالصمد ارشد حتمی فہرست میں جگہ نہ بناسکے جبکہ  آدم خان اور مکائیل عبداللہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ گول کیپر یوسف بٹ بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ان کھلاڑیوں کے علاوہ ہارون حامد، اوِٹس خان، عمران کیانی، راہس نبی، محمد فضل اور عبداللہ اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان فٹبال ٹیم 6 جون کو سعودی عرب اور  11 جون کو تاجکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں :