25 مئی ، 2024
افغانستان کے صوبہ بامیان میں دہشتگردوں نے تین ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو گولی مار کر قتل کردیا، او آئی سی کی جانب سے حادثے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اسلامی ریاست خراسان نے افغانستان صوبے بامیان میں ہسپانوی اور افغان شہریوں پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
او آئی سی کی جانب سے تمام ذمہ داران کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی ہسپانوی سیاحوں پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت سامنے آئی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے 29 افغان دہشتگردوں کو مختلف آپریشنز میں ہلاک کیا تھا۔
پاکستان نے ایک بار پھر طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں کارروائیوں سے روکیں۔