Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی سے پکنک پر کینجھر جھیل جانیوالے افراد کی گاڑی کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

کراچی سے پکنک پر کینجھر جھیل جانیوالے افراد کی گاڑی کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی
حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: پولیس۔ فوٹو فائل

ٹھٹہ: کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی جبکہ واقعے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ٹرک اور پک اپ کو حادثہ کینجھر جھیل کے قریب حیدر آباد روڈ پر پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 9  زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کراچی سے کینجھر جھیل پکنک منانے کے لیے جا رہے تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بعدازاں واقعے کے مزید دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی جبکہ 7 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

مزید خبریں :