Time 25 مئی ، 2024
صحت و سائنس

کھانے میں اچار کا تیل استعمال کرنے کے فوائد

کھانے میں اچار کا تیل استعمال کرنے کے فوائد
اچار صرف آم کا ہی نہیں بلکہ مختلف سبزیوں کا بھی بنتا ہے اور لوگ مختلف قسم کی سبزیوں کے اچار کو پسند کرتے ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں اچار کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے جو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کرتا ہے۔

اچار صرف آم کا ہی نہیں بلکہ مختلف سبزیوں کا بھی بنتا ہے اور لوگ مختلف قسم کی سبزیوں کے اچار کو پسند کرتے ہیں۔

اچار ختم ہوجانے کے بعد اس کا تیل اچھا خاصہ بچ جاتا ہے جسے عموماً لوگ پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس اچار کے تیل کو کھانے میں استعمال کرکے اس سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ

اچار کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے کیونکہ تیل میں یہ اینٹی آکسیڈینٹ سبزیوں کی وجہ سے آتے ہیں جو جسم کو نقصان پہنچانے والے خلیوں سے بچاتے ہیں، یہ تیل جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح میں کمی کو دور کرتا ہے۔

سوزش کے خطرے کو کم کرے

اچار میں موجود لہسن اور ہلدی جیسے اجزاء کی وجہ سے تیل میں سوزش کے خطرے کو کم کرنے والی خصوصیت بھی شامل ہوجاتی ہے جو جسم سے سوزش کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

نظام ہاضمہ

اچار کے تیل کو کھانوں میں استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ بھی درست رہ سکتا ہے اور یہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے جب کہ یہ غذائی اجزاء کو جسم میں جذب کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کیلئے مفید

اچار بناتے وقت میتھی دانہ اور کلونجی کو بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے ان دونوں کی خصوصیت اچار کے تیل میں بھی شامل ہوجاتی ہے، اس لیے یہ خیال بھی کیا جاتا ہے  کہ اچار کے تیل کے استعمال سے بالوں کی نشوونما بھی اچھی ہوسکتی ہے۔

سلاد میں استعمال

سلاد بناتے وقت اکثر لوگ زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں اگر آپ اپنے سلاد میں تھوڑی مقدار میں اچار کا تیل شامل کریں تو آپ کے سلاد کا ذائقے منفرد ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :