Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

اسلام آبادپولیس افسر کی رہنما سیو غزہ موومنٹ مشتاق خان سے انگلی اٹھا کر بات کرنےکی تصویر وائرل

اسلام آباد پولیس کے افسر کی سیو غزہ موومنٹ کے رہنما مشتاق احمد خان سے انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی۔

پولیس افسر کے رویے پر جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان نے کہا کہ کاش اسلام آباد پولیس کا غصہ اس با اثر قاتل پر ہوتا جس نے ڈی چوک پر سیو غزہ کے کیمپ پر گاڑی چڑھائی تھی۔

(ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق طاقت ہے، مشتاق احمد خان اور ان کی اہلیہ دنیا بھر کے با ضمیروں کی طرح غزہ میں نسل کشی کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے ۔ 

پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ  نےاسلام آباد پولیس کے افسر کی مشتاق احمد سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسر نے جماعت اسلامی کے رہنما سے بدتمیزی کی ہے ۔ کیا اسلام آباد پولیس کے افسران کو یہ تربیت دی گئی ہے؟

مزید خبریں :