پاکستان

کرغزستان سے مزید 180 سے زائد طلبا وطن واپس پہنچ گئے

کرغزستان سے مزید 180 سے زائد طلبا وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 180سے زائد طلبا کو لے کر کراچی پہنچا، سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے وطن واپس آنے والے طالب علموں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن،ناصر حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

طلبا اور ان کے عزیز و اقارب نے وطن واپسی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔

طلبا کے والدین نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کی وطن واپسی کے لیے کامیاب کوششیں کرنے پر گورنر سندھ کے مشکور ہیں۔

مزید خبریں :