Time 26 مئی ، 2024
کھیل

15 سال بعد ہونیوالے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ٹرائلز کیلئے پلیئرز کا ہجوم امڈ آیا

15 سال بعد ہونیوالے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ  کے ٹرائلز  کیلئے پلیئرز کا ہجوم امڈ آیا
فوٹو: رپورٹر

15 سال بعد ہونیوالے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ٹرائلز کیلئے پلیئرز کا ہجوم امڈ آیا۔

آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔15 سال کے وقفے سے ہونے والے میگا ایونٹ کے ٹرائلز دینے کیلئے کھلاڑیوں کا ہجوم امڈ آیا۔

کراچی میں ہونے والے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی 10 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں صوبوں سمیت ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز دینے کیلئے پلیئرز کا ہجوم امڈ آیا۔ پہلے روز 80 سے زائد پلیئرز دو ٹیموں کے ٹرائلز دینے پہنچ گئے، ٹیموں کی تشکیل نو کیلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کھلاڑیوں کے انتخابات کیلئے مزید ایک دن بڑھا دیا گیا سلیکشن کمیٹی میں شامل وسیم الرحمان، عظیم شان اور دلیپ سنگھ کھلاڑیوں کا انتخاب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 28 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :