Time 26 مئی ، 2024
جرائم

جیکب آباد میں 2 ملزمان لاک اپ کا روشن دان توڑ کر فرار

جیکب آباد میں  2 ملزمان لاک اپ کا روشن دان توڑ کر فرار
ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں گرفتار تھے/ فائل فوٹو

جیکب آباد میں 2 ملزمان لاک اپ کا روشن دان توڑ کر فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ جیکب آباد کے مولا داد تھانے میں پیش آیا جہاں 2 ملزمان پولیس کے لاک اپ سے بھاگ نکلے۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزمان لاک اپ کا روشن دان توڑ کر فرار ہوگئے، ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں گرفتار تھے۔

ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :