26 مئی ، 2024
سعودی عرب کی جانب سے بیرون ملک سے حج کے لیے آنے والے عازمین کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک (Nusk) کارڈ جاری کیے جائیں گے، عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے، نسک کارڈ کے بغیرحج کرنا غیر قانونی ہوگا۔
سعودی حکام کے مطابق بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی جس کیلئے حدود الحرم کے اردگرد سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے اور انہیں قید کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے حج کے باعث ہر قسم کے وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔