26 مئی ، 2024
سانگلہ ہل میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دو دن بعد نکال لی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ٹاک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں گرنے والا 17 سالہ عاطف علی میٹرک کا طالبعلم تھا۔
ریسکیو 1122 کا بتانا ہے کہ عاطف دو روز قبل ٹک ٹاک بناتے ہوئے سانگلہ ہل نہر میں ڈوب گیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔