Time 26 مئی ، 2024
پاکستان

پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور حوالدار شہید

پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور حوالدار شہید
ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں: آئی ایس پی آر۔ 

سکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشتگردہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر اندازمیں تلاش کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن حسین جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے جن کا تعلق رحیم یار خان سے تھا جبکہ 36 سال کے حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں :