Time 26 مئی ، 2024
دنیا

امریکا میں ہوا کے بگولوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک

امریکا میں ہوا کے بگولوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک
فوٹو: امریکی میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور  آرکنساس میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوا کے طاقت ور بگولوں سے متاثرہ ریاستوں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

 ہوا کے بگولوں سے ٹرک اُلٹ گئے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ہوا کے بگولوں سے درخت گرگئے اور بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔

خبرایجنسی  کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 50 ہزار  لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں :