26 مئی ، 2024
ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں ہولڈر کی جگہ اوبید مک کوئے کو شامل کرلیا گیا ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں پانچ ریزرو کھلاڑی بھی شامل کرلیے ہیں۔
ہیڈن والش، آندرے فلیچر، فیبین ایلن، میتھیو فورڈ اور کائل مائرز ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔