کھیل

پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب چکنا چور

پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب چکنا چور
فوٹو: فائل

پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب چکنا چور ہوگیا، کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کرنے والے محمد فہیم اور  جہانزیب  رضوان شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے فہیم کو 51 کلوگرام کے ابتدائی مقابلے میں آئرلینڈ کے شان ماری سے 4-1 سے شکست ہوئی جبکہ پاکستان کے نیویارک میں مقیم فائٹر جہانزیب رضوان بھی 71 کلوگرام کے ابتدائی مقابلے میں ملائیشیا کے محمد اسوان بن چی اعظمی سے3-2سے شکست کھا گئے۔دونوں باکسرز نے ایونٹ کے دوران اپنا ڈبیو کیا تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ مارچ میں اٹلی میں ہونے والے کوالیفائنگ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر  زوہیب رشید مقابلے میں شرکت سے قبل سے سلپ ہوگئے تھے۔

 پاکستان نے غیر ملکی نژاد38 سالہ خاتون باکسر لورا اکرم کو کھیلنے کا موقع دیا تھا لیکن وہ ان فٹ ہوجانے کے باعث رنگ میں نہیں گئیں اس لیے مخالف کو واک اوور دے دیا گیا جبکہ ابراہیم بھی 5-0 سے اپنا مقابلہ ہارکر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :