26 مئی ، 2024
معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج منشیات رکھنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے ہوائی اڈے پرگرفتار کرلی گئیں۔
گلوکارہ نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی۔ جرمانہ ادا کرنے کے بعد نکی میناج کو رہا کر دیا گیا۔
تاخیر ہونے پر امریکی گلوکارہ کو مانچسٹر میں ہونے والا کانسرٹ منسوخ کرنا پڑا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹ پر مجھے روکا گیا اور میرے بیگ کی مرضی کے بغیر تلاشی لی گئی۔ ائیرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان کے اندر سے منشیات ملی ہیں حالانکہ اس سے قبل کسٹم حکام اس کی تلاشی لے چکے تھے۔