Time 27 مئی ، 2024
پاکستان

شیخوپورہ میں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ لڑکی کی شادی، ایک شخص گرفتار

شیخوپورہ میں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ لڑکی کی شادی، ایک شخص گرفتار
مریدکے پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا__فوٹو: فائل

شیخوپورہ  میں 13 سال کے لڑکے اور 5 سال کی لڑکی کی شادی میں پولیس نے چھاپا مار کر ایک ملزم کو گر فتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی کوٹ نذیر میں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ بچی کی شادی کردی گئی جس میں دونوں نابالغ بچوں کے والدین سمیت 8 افراد شریک ہوئے۔

شادی کی اطلاع پر مرید کے پولیس نے تقریب پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو پکڑ لیا۔

مریدکے پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :