Time 27 مئی ، 2024
جرائم

اسلام آباد: دو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتاکر غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا

اسلام آباد:  دو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتاکر غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا
ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے: پولیس/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں دو ملزمان نے پولیس اہلکار بتاکر غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کی۔

ذرائع نے بتایا کہ 2 ملزمان پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :