Time 27 مئی ، 2024
کھیل

گراں پری فارمولا ون موناکو چارلس لیکرک نے جیت لی

گراں پری فارمولا ون موناکو چارلس لیکرک نے جیت لی
ہوم ڈرائیور اپنی سر زمین میں 93 سال بعد گراں پری جیتنے میں کامیاب ہوئے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا  

گراں پری فارمولا ون موناکو فیراری ڈرائیور  چارلس لیکرک نے جیت لی۔

ہوم ڈرائیور چارلس لیکرک اپنی سر زمین میں 93 سال بعد گراں پری جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

اس تاریخی فتح پر چارلس آبدیدہ ہوگئے اور شائقین کے ساتھ مل کر جشن منایا، اس موقع پر چارلس لیکرک کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں ریس جیتنے کا خواب پورا پوگیا ہے۔

دوسر ی جانب اس فتح سے  ورلڈ چیمپیئن میکس ورسٹاپین کی مسلسل 11 ریس میں کامیابیوں کو بریک لگ گیا۔

ریس کے  آغاز میں ہی میکس ورسٹاپین حادثے کاشکار ہوگئے تھے جس کے بعد میکس ورسٹاپین چھٹے نمبر رہے۔

مزید خبریں :