Time 27 مئی ، 2024
کاروبار

سوئی ناردرن گیس کے نظامِ ترسیل و تقسیم کو کوئی خطرہ نہیں: ترجمان

سوئی ناردرن گیس کے نظامِ ترسیل و تقسیم کو کوئی خطرہ نہیں: ترجمان
فوٹو: فائل

ترجمان سوئی نادرن گیس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوئی ناردرن گیس کے نظامِ ترسیل و تقسیم کو کوئی خطرہ نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوئی گیس کا ٹرانسمیشن سسٹم محفوظ ہے اور تسلسل کے ساتھ کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ  ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں کمی کے باعث گیس کی کھپت بھی گھٹ گئی ہے جس کے باعث زائد گیس کے ترسیلی نظام میں موجودگی سے پائپ لائنز پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

خبر کے مطابق پائپ لائنز پر دباؤ 5.13 ارب مکعب فٹ کے خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا ہے جس سے گیس پائپ لائنز پھٹنے کا خطرہ ہے۔

حکام کے مطابق بجلی کے شعبے میں درآمدی گیس کا استعما ل صرف 475 ملین مکعب فٹ رہ گیا ہے۔

پاور سیکٹر میں درآمدی گیس کے استعما ل سے فی یونٹ لاگت زیادہ آتی ہے جس کے باعث حکام سستے ذرائع کی طرف جاتے ہیں۔

جنگ اور دی نیوز میں شائع خبر کے مطابق حکام نے گیس پائپ لائنز پر دبا ؤ کم کرنے کے لیے مقامی فیلڈز  سے گیس کی فراہمی 176 ملین مکعب فٹ کم کردی۔

گیس کی پیداواری کمپنیوں نے حکام کو مقامی گیس کے بہاؤ میں کمی سے پیداوار ی سسٹم کوناقابل تلاقی نقصان پہنچنے کی وارننگ بھی دے دی۔

مزید خبریں :