27 مئی ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس آج 465 پوائنٹس کم ہوکر 75 ہزار 517 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 76 ہزار 187 اور کم ترین 75 ہزار 485 رہی۔
بازار میں آج 44 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودےہوئے جن کی مالیت 16 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 10ہزار 186 ارب روپے ہے۔