Time 28 مئی ، 2024
دنیا

نیتن یاہو کو شرم آ گئی تاہم امریکی ترجمان نے رفح پر اسرائیلی حملے کو جائز قرار دیدیا

نیتن یاہو کو شرم آ گئی تاہم امریکی ترجمان نے رفح پر اسرائیلی حملے کو جائز قرار دیدیا
فوٹو: فائل

رفح میں پناہ گزینوں کے خیمے جلا دینے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی شرم آ گئی تاہم امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ان حملوں پر اسرائیل کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے، ہم سجھتے ہیں کہ رفح حملے میں حماس کے دو سینیئر ارکان مارے گئے، دونوں حماس دہشتگرد اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات میں واضح ہیں کہ اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، اسرائیل رفح حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی فوج کے رفح پناہ گزین کیمپ پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :