Time 28 مئی ، 2024
پاکستان

میونسپل ٹیکس بجلی بل میں ڈلوانے کیلئے میئر کراچی کی ایک اور کوشش

میونسپل ٹیکس بجلی بل میں ڈلوانے کیلئے میئر کراچی کی ایک اور کوشش
فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کے کیس میں کے ایم سی کی جانب سے کیس کی فوری سماعت کی درخواست پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔

میئر کراچی نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ میری عدالت سے گزارش ہے کہ درخواست پر جلدی فیصلہ سنایا جائے ہمیں سالانہ بجٹ تیار کرنا ہے، اس فیصلے کے بعد ہی کے ایم سی اپنا سالانہ بجٹ بنا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ کونسا شہر بغیر ٹیکس کے چلتا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمزوریاں آپ کی ہیں، بوجھ ہم پر ڈال رہے ہیں۔

 میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں قانونی اختیار ہے کہ ٹیکس کے معاملات کو خود دیکھیں بارشیں ہونی ہیں، نالے صاف کرنے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس وصولی کے خلاف جاری حکم امتناع 29 مئی تک بڑھا دیا۔

مزید خبریں :