Time 28 مئی ، 2024
کاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک کلو گھی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک کلو گھی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی
فوٹو: فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک کلو گھی 18 روپے سستا کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق منگل 28 مئی سے ہوگا، سبسڈی والے گھی کی نئی قیمت 375 روپے فی کلو ہوگی جبکہ بغیر سبسڈی والے گھی کی فی کلو قیمت 445 روپے ہوگی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو اب گھی 375 روپے فی کلو اور عام صارفین کو 445 روپے فی کلو ملے گا۔

اس سے پہلے پچھلے مہینے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سبسڈی والا گھی فی کلو 58 روپے مہنگا کیا تھا۔

مزید خبریں :