Time 28 مئی ، 2024
دنیا

پیرس، نیویارک، بارسلونا اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

پیرس، نیویارک، بارسلونا اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہرے
فوٹو: فائل

پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا۔

پیرس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے پر زور دیا۔

نیویارک شہر میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

ادھر مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریحی کیمپس پر اسرائیل مخالف مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

مزید خبریں :