Time 28 مئی ، 2024
جرائم

ویڈیو: لاہورمیں کار سوارمسلح ملزمان نوجوان سے قربانی کے 2 بکرے چھین کر فرار ہوگئے

لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں کار سوار ملزمان نوجوان سے گن پوائنٹ پر قربانی کے 2 بکرے، پیسے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

سمن آباد رسول پارک کے قریب پیش آنے والی ڈکیتی کی اس واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان قربانی کے بکروں کو ٹہلانے کیلئے لے جا رہا ہوتا ہے کہ سفید رنگ کی ایک کا آکر اس کے قریب رکتی ہے۔

کار سے نکل کر تین مسلح ملزمان ڈیڑھ منٹ میں دو بکرے گاڑی میں ڈال کر اور نوجوان سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرارہو جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :