Time 28 مئی ، 2024
دنیا

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان سے 23 افراد ہلاک

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان سے  23 افراد ہلاک
مسی سپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں: رپورٹس__فوٹو: اے پی

امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں یہ اموات ہوئیں۔

طوفان کے سبب حادثات سے ریاست آرکنساس میں 8، کینٹکی میں 5، اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفان سےہلاک افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جب کہ کولاراڈو میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسی سپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

مزید خبریں :